سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایات کیخلاف جج جسٹس مظاہرنقوی کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے۔
جسٹس مظاہر نقوی کی درخواست پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی بینچ کا حصہ ہیں۔
جسٹس مظاہرنقوی نے جوڈیشل کونسل کی کارروائی اور شوکاز چیلنج کر رکھے ہیں، سپریم کورٹ کا بینچ جسٹس اعجازالحسن کو جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
جسٹس اعجازالاحسن کو جوڈیشل کونسل میں شرکت سے روکنے کی درخواست ایڈوکیٹ داؤد نے دائر کی تھی۔
جوڈیشل کونسل نے اوپن اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کو یکم جنوری تک شوکاز نوٹس جواب جمع کرانے کی مہلت دی ہے۔








