بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

16 دسمبر 2014 کا دن پوری قوم کے لئے قیامت صغریٰ کا دن تھا،زاہد ملک

لاہور(ممتازنیوز)ایم کیو ایم پاکستان کی بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نےآرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کو سلام ، والدین سے یک جہتی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ 16 دسمبر 2014 کا دن پوری قوم کے لئے قیامت صغریٰ کا دن تھا،دہشت گردوں نے ہمارے معصوم بچوں کا پاک لہو بہایا، ہم یہ غم کبھی نہیں بھول سکتے،قوم اور سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں، ہم شہداء اور ان کے ورثاء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ،دہشت گردی کے خاتمےکے لئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں ،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے 9 سال پہلے والے جذبے اور فیصلے کی ضرورت ہے ،زاہد ملک نے شہداء کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعاکی۔