برلن( مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی نے برطانیہ کے تعاون سے31 مارچ کو افغانستان کے بارے میں کانفرنس کی میزبانی کرنے کا اعلان کردیا۔
کانفرنس میں ملک میں انسانی بحران کا جائزہ لیاجائے گا۔ جرمن وزیر خارجہ ٹوبیاس لنڈنر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ افغانستان کی امداد کیلئے اعلیٰ سطح کی کانفرنس کی میزبانی کرنا ہمارے لئے باعث مسرت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 24 ملین سے زائد افغانوں کو مدد کی ضرورت ہے اور ہمیں انہیں امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔