بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کے قومی سلامتی کے اداروں اور قیادت کیخلاف بیانات پر مذمتی قراردادمنظور

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے قومی سلامتی کے اداروں اور قیادت کے خلاف بیانات سے متعلق مذمتی قراردادمتفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ یہ قراردار پارلیمانی امور کے وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کی تھی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

قرارداد میں کہاگیا کہ عمران خان نے مسلح افواج کو بدنام کرنے کے لئے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا،انہوں نے یہ تاثر دیا کہ مسلح افواج ملک کے خلاف ساز کر رہی ہیں۔قراردادکے مطابق مسلح افواج ملکی سرحدوں کا بے خوفی سے دفاع کر رہی ہیں ، سکیورٹی فورسزدہشت گردی کے خلاف ملک کے دفاع کے لئے بے پناہ قربانیاں دے رہی ہیں، سیاسی مقصد کے لئے کسی ریاستی ادارے کے خلاف الزام تراشی ملک مفاد کے خلاف ہے،ایوان عمران خان کے حالیہ بیانات کی مذمت کرتا ہے۔