بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک میں سیاسی صورتحال اور آئی ایم ایف کے پروگرام میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہونے کے منفی اثرات پاکستان سٹاک مارکیٹ پر پڑنے لگے ہیں۔کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے اور پیر کو پی ایس ایکس 100 انڈیکس 11 سو پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43 ہزار کی سطح پر آگیا ہے۔دوسری جانب ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور قرضوں کی ادائیگی کے باعث ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی رپورٹ کی جارہی ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق آج پیر کو ڈالر کی قیمت ایک روپے اضافے کے بعد 187 روپے ہوگئی ہے۔