پاکستان اسٹاک ایکسچیبنج (پی ایس ایکس) میں آج شدید مندی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔
بینچ مارک کے ایس اے 100 انڈیکس1494 پوائنٹس کم ہوکر 60 ہزار 210 پر آگیا جو گزشتہ کاروباری روز 61 ہزار 705 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
خیال رہے کہ 18 دسمبر کو 100 انڈیکس میں 925 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی، جب کہ گزشتہ ہفتے انڈیکس 4 ہزار 425 پوائنٹس تنزلی کے بعد 62 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا تھا۔
گزشتہ چند ماہ سے اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ جاری ہے، 3 نومبر کو ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا۔
دوسری جانب آج ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے، انٹر بینک میں 42 پیسے کمی کے بعد ڈالر 282 روپے 1ٓ0 پیسے پر آگیا۔









