بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف لاہوریوں میں مقبول ترین رہنما،کپتان کا چوتھا نمبر

 

لاہور: تازہ ترین سروے کے مطابق لاہور میں مقبولیت کے لحاظ سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف 63 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔پولیٹیکل پلس آف لاہور ڈسٹرکٹ کے عنوان سے سروے رپورٹ سینئر صحافی اظہر جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کی جسے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے ری ٹویٹ کیا۔ سروے کے مطابق شہبازشریف اور مریم نواز بھی لاہوریوں کی پسندیدہ رہنماؤں میں شامل ہیں۔ سروے رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کی مقبولیت 57 فیصد، مریم نواز 50 فیصد عمران خان 45 فیصد، حمزہ شہباز 43 فیصد، بلاول بھٹو 21 فیصد، آصف علی زرداری 16 فیصد،پرویزالٰہی 33 فیصد، علیم خان 23 فیصد جب کہ جہانگیر ترین کی مقبولیت 20 فیصد ہے۔