سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ گیس کی قلت کے باعث سندھ میں بجلی پیدا کرنے والے یونٹس اور تمام سی این جی اسٹیشنز 30 دسمبر 2023 کی صبح 8 بجے سے یکم جنوری 2024 کی صبح 8 بجے تک 48 گھنٹے بند رہیں گے۔
جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گیس بندش کی وجہ ایس ایس جی سی کے سسٹم میں گیس کی فراہمی میں کمی ہے جس کی وجہ سے گیس کی دستیابی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے نتیجے میں “لائن پیک میں کمی اور نظام میں کم دباؤ پیدا ہوا ۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ایل این جی پر چلنے والے سی این جی اسٹیشنز بھی بند رہیں گے۔
جمعرات کو کراچی کے علاقے باتھ آئی لینڈ کلفٹن میں 16 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کی مرمت کے باعث کراچی کے 16 سے زائد علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔
GAS SUPPLY SHORTAGE – INDUSTRIAL & CNG CLOSURE. All Industries Including their power Generation Units and all CNG Stations in Sindh (including those being operated on LNG) will observe 48 hours closure from 8 am Dec. 30, 2023 (Sat.) to 8 am Jan. 1, 2024 (Mon.). The closure is due…
— SSGC Official (@SSGC_Official) December 28, 2023
کمپنی کے مطابق یہ بندش اوگرا کی جانب سے منظور شدہ صنعتی صارفین کے لیے جی ایس اے کی شق نمبر 14 اور ای سی سی کی جانب سے منظور کردہ سیکٹر وار گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت کی گئی ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی صنعت ’گیس ہالی ڈے پیریڈ‘ کی خلاف ورزی کرتی پائی گئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔









