اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 میں مخصوص نشستوں سے متعلق شیڈول میں تبدیلی کردی۔
الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا وقت بڑھا دیا۔ مخصوص نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 13 جنوری تک جاری رہے گی۔
شیڈول16 جنوری تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔ اپیلٹ ٹربیونل 19 جنوری تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔
20 جنوری کو امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائے گی، 22 جنوری تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔
23 جنوری کو حتمی امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائے گی۔
انتخابات 2024:مخصوص نشستوں سے متعلق شیڈول تبدیل








