بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت کا آئندہ ماہ کی 15 تاریخ سے ’کنٹریکٹ بیسڈ اسمارٹ فون پالیسی‘ لانچ کرنے کا اعلان 

اسلام آباد: نگران وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ ماہ کی 15 تاریخ سے ’کنٹریکٹ بیسڈ اسمارٹ فون پالیسی‘ لانچ کرے گی۔
نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر آئی ٹی نے کہا کہ اس پالیسی کے تحت دوسرے ممالک کا سفر کرنے والے افراد کو آسان اقساط پر جدید ترین ماڈل کے فون ملیں گے جس سے معیشت کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ذمہ دارانہ مالی رویے کی حوصلہ افزائی کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اسمارٹ فون تک رسائی میں توسیع جاری رہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی پاکستان کی جامعات میں ’اسٹینڈرائزڈ کوالٹی پیمائش کے ٹیسٹ‘ متعارف کرا رہی ہے تاکہ نئے گریجویٹس کے لیے روزگار کے مواقع کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے پروگرام کی وضاحت کی کہ ملک بھر میں تقریبا 20 سے 25،000 طلباء جو ٹیسٹ پاس کریں گے انہیں انڈسٹری پلیسمنٹ پروگرام کے ذریعے ملازمت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔