facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مقبوضہ کشمیرمیں اڑھائی سال کے بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیں اڑھائی سال کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 32ماہ کے بعد بدھ کی صبح کشمیر کی سڑکوں پر سکول بسیں نظر آئیں۔ سکول پہنچنے پر طلباءکاپر تپاک استقبال کیا گیا ۔ماسک پہنے بچوں کو بخار وغیرہ چیک کرنے کے بعد ہی سکول میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ۔

وادی میں پانچ اگست 2019 کے بھارت کے یکطرفہ اقدام کے بعد نافذ طویل بندشوں کے بعد تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کا عمل بحال ہو رہا تھا کہ کورونا وباءپھوٹ پڑی جس کے پیش نظر نافذ لاک ڈاون کے باعث تعلیمی ادارے ایک بار پھر بند ہوگئے تھے۔