شیخوپورہ میں قرشی والا کے قریب ٹائر پھٹنے سےگاڑی کھیتوں میں جاگری جس کے سبب گاڑی میں سوار 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
’نجی ٹی وی‘ کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ماں، باپ اور 2 بچے شامل ہیں۔
حادثےکا شکار فیملی عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس لوٹی تھی۔









