راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد کے علاقے آفندی کالونی میں واقع گھر میں گیس لیکیج کے سبب دھماکا ہوگیا جس میں 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
’نجی ٹی وی‘ کے مطابق ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچا دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے میں 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ لواحقین کے مطابق گھر میں گیس لیکیج تھی، بجلی کا بٹن دبایا تو فوراً دھماکا ہو گیا۔









