بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  3345 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد،پی ٹی آئی مسترد

 اسلام آباد(اصغر چودھری)انتخابات 2024 کے لیے ملک بھر سے مجموعی طور پر 3345 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے جن تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کی تعداد381ہے جب کہ مسلم لیگ(ن) 24 حمایت یافتہ کے کاغذات بھی مسترد ہوئے، پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے 41کے کاغزات مسترد ،لاہور سے قومی اور صوبائی حلقوں سے ،کراچی سے 211 جب کہ پشاور کے حلقوں سے 189 امیدواران کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کردیا گیا،حتمی اعداد و شمار میں مسترد امیدواروں کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 859 حلقوں میں 28686 امیدواران کی کاغذات نامزدگی کی چھان بین کا عمل مکمل کیا گیا ہے ملک بھر سے مجموعی طور پر 3345 امیدواران کے کاغذات نامزدگی چھان بین کے دوران مسترد کردیے گئے ہیں جن میں قومی اسمبلی کے 1186 امیدواروں کے کاغزات مسترد ہوئے اور صوبائی اسمبلیوں کے 2156 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے،زرائع کے مطابق مسترد شدہ 552 امیدواران کو 12 سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل تھی اور 2628 امیدواران ازاد حیثیت سے میدان میں اترے تھے۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق چھان بین کے عمل میں کاغزات مسترد ہونے والے امیدواروں کے بنیادی مطلوبہ کاغذات مکمل نہیں تھے، کچھ فائلر نہیں تھے، کچھ سزا یافتہ تھے اور کے اثاثوں کے کاغذات مکمل نہیں تھے۔ اعدادو شمار کے مطابق تحریک انصاف کے 381 حمایتی امیدواران کےکاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ہیں۔ ن لیگ کے 24 حمایت یافتہ، 41 پی پی پی کے حمایت یافتہ اورجی ڈی اے کے 7 امیدواران کے کاغذات مسترد ہو چکے ہیں۔کاغزات مسترد ہونے والے امیدواروں کی اپیلیں سننے کا عمل شروع ہو گیا جوکہ بدھ تک جاری رہے گا ۔واضح رہے کہ 2018 میں مجموعی طور پر 1896 جبکہ 2013 میں 3800 سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے تاہم2024کے انتخابات کے لیئے مسترد شدہ امیدواروں کی تعداد ماضی کی نسبت زیادہ رہی ۔