بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب’ نمکین پانی کو قابل استعمال بنانے کا اہم منصوبہ پر دستخط ہو گئے

ریاض(نیوزڈیسک) سعودی عرب میں نمکین پانی کو قابل استعمال بنانے کے اہم منصوبے پر دستخط کیے گئے ہیں، معاہدے پر دستخط ریاض میں منعقدہ تعلیم کی بین الاقوامی کانفرنس کے دوران ہوئے۔سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے والے قومی ادارے نے امیرہ نور? یونیورسٹی اور کنگ خالد یونیورسٹی، برطانیہ کی لیسٹر یونیورسٹی اور ا?سٹریلیا کی موناج یونیورسٹی کے گروپ کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔اس کا مقصد کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے والی ٹیکنالوجی، اس سے تعلق رکھنے والے مسائل کے منفرد حل دینا اور سائنسی معلومات کو پانی مستقل بنیادوں پر وافر مقدار میں حاصل کرنے والے حل میں تبدیل کرنا ہے۔قومی ادارے کی جانب سے مفاہمتی یادداشت پر گورنر عبداللہ العبد الکریم، کنگ خالد یونیورسٹی کی جانب سے اس کے سربراہ ڈاکٹر فالح السلمی، امیرہ نورہ یونیورسٹی کی طرف سے اس کی سربراہ ڈاکٹر ایناس العیسی نے دستخط کیے ہیں۔خیال رہے کہ ریاض میں تعلیم کی بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش ہو رہی ہے، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کانفرنس کے دوران ہوئے ہیں۔