الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پابندی کے باوجود انتخابی سروے کر نے پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیمرا کو ارسال کردہ خط میں چیئرمین پیمرا کو سروے کرنے والے چینلز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔
الیکشن کمیشن نے پیمرا سے اس حوالے سے فوری طور پر رپورٹ بھی طلب کی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پیمرا کو ارسال کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ میڈیا کے لیے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے تحت سروے کرنے پر پابندی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعدد ٹی وی چینلز حلقوں کے سروے کر رہے ہیں، سروے ووٹرز پر اثر انداز ہونے کے مترادف ہیں۔










