بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

31 دسمبرتک گوشوارے جمع نہ کرانےوالےارکان سینیٹ کےنام جاری کردیےگئے

 

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے دسمبر 2023 تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان سینیٹ کے نام جاری کردیئے ۔

الیکشن کمیشن نے اکتیس دسمبر دو ہزار تئیس تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان سینیٹ کے نام جاری کردیے گئےگوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں یوسف رضاگیلانی ،مصدق ملک،سیف اللہ نیازی اور دیگر کے نام شامل ہیں۔
شاہین خالدبٹ،عون عباس،نزہت صادق بھی گوشوارے جمع نہ کرانےوالوں میں شامل ہیں رضاربانی،امام الدین شوقین،محمدعلی جاموٹ،فیصل سبزواری بھی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پندرہ جنوری تک گوشوارے جمع نہ کروانے پر رُکنیت معطل کردی جائے گی۔