بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی پی ٹی آئی کو نہ نکالا جاتا تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، حمزہ شہباز

 

لاہور:مسلم لیگ(ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہمارے دور حکومت میں مہنگائی نہیں تھی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو نہ نکالا جاتا تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے انتخابات کی بہت اہمیت ہے، اس الیکشن نے ملکی تقدیر کا فیصلہ کرنا ہے، مزدور، ریڑھی والے کا مستقبل بھی الیکشن سے جڑا ہے، وزیراعلیٰ کہلوانے کے بجائے ورکر کہلوانے پر فخر ہوتا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم نے گروتھ ریٹ کو ایک سے 6 فیصد سے زائد تک پہنچا دیا تھا، ہمارے دور میں دوست ملک چین نے 52 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی، جنوبی ایشیاء میں پہلی موٹر وے پاکستان میں نوازشریف نے بنائی۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں مہنگائی نہیں تھی، آج مہنگائی نے عام آدمی کی نیندیں حرام کردی ہیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو نہ نکالا جاتا تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔