بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایکواڈور کی جیل میں 2 گروپوں میں ہنگامہ آرائی’44 قیدی ہلاک’ 108فرار،متعدد زخمی

کوئٹو (نیوز ڈیسک) جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کی جیل میں2گروپوں کے درمیان ہنگامہ آرائی کے دوران 44قیدی ہلاک اور متعدد زخمی جبکہ 108فرار ہو گئے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس سربراہ فائوستو سیلینس نے بتایا کہ گزشتہ روز ایکواڈور کے شہر سانٹو ڈومنگو ڈی لوس کولوراڈوس کی بیلاوسٹا جیل میں2گروپوں میں ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 44قیدی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں

جبکہ اس واقعہ میں فرار ہونے والے 112قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے بعد 108قیدی اب بھی لاپتہ ہیں،واقعہ میں زخمی قیدیوں کوطبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔جیل اتھارٹی ایس این اے آئی کے ایک بیان کے مطابق جیل میں صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے سکیروٹی پروٹوکولز کو فعال کر دیا گیا ہے۔