صوابی کے علاقے کالوخان میں گھر کے سامنے فائرنگ سے باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے لاشوں کو کالو خان ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول اور ملزم کے مابین زبانی تکرار عناد کی وجہ بنی تھی۔








