بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جڑواں شہروں میں شدید دھند، سردی میں اضافہ،پروازیں، ٹریفک کی روانی متاثر

اسلام آباد: پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں کے بعد جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی شدید دھند نے ڈھیرے ڈال لئے، دھند کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہو گیا جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے، راولپنڈی اسلام آباد میں درجہ حرارت 7 ڈگری تک گر گیا۔ادھر  شدید دھند کے باعث اسلام آباد کا فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا۔قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر شارجہ اسلام آباد کی پرواز کو پشاور لینڈ کیا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بحرین، لندن، دمام اور دبئی سے پروازوں کی اسلام آباد آمد میں تاخیر ہوئی ہے۔اسلام آباد سے استنبول، دمام، بحرین، گلگت اور لندن کی پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی ۔ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد سے غیرملکی ایئر لائن کی پرواز لندن، متحدہ عرب امارات کی پرواز دبئی روانگی کی منتظر ہے جبکہ دھند کے باعث اسلام آباد سے گلگت اور بحرین کی پروازیں بھی روانہ نہ ہو سکیں