اسلام آباد(ممتازنیوز)بزرگ سیاستدان اور سابق وزیر خزانہ وخارجہ سرتاج عزیز (مرحوم) کی رسم سوئم و اجتماعی دعا جمعرات کو 15۔B چک شہزاد فارم ہاؤس اسلام آباد میں ادا کی گئی جس میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد، سابق وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، سابق وفاقی وزیرِ داخلہ اعتزاز احسن، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) احسان الحق، سابق وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر گل فراز، سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن احسن اقبال، مسلم لیگ ن کے رہنماء انجم عقیل خان، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر، سابق معاون خصوصی طارق فاطمی، سابق گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا، مسلم لیگ ن کے رہنما صدیق الفاروق سمیت سینئر سرکاری و ریٹائرڈ افسران، سیاسی، سماجی رہنمائوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، رسم سوئم میں شرکاء نے قرآن خوانی کی اور سرتاج عزیز مرحوم کی روح کو ایصالِ ثواب، بلندی درجاتِ اور پسماندگان کےلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ سرتاج عزیز مرحوم کے چھوٹے بھائی بریگیڈیئر(ر) کمال عزیز سے رسم سوئم و اجتماعی دعا میں شرکت کیلئے آنے والوں نے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اجتماعی دعا کے بعد بریگیڈیئر (ر) کمال عزیز نے شرکاء کی جانب سے ان کے بڑے بھائی کے انتقال کے غم میں شامل ہونے پر فرداً فرداً شکریہ ادا کیا اجتماعی دُعا کے شرکاء نے سرتاج عزیز مرحوم کی ملک و قوم کیلئے لازوال خدمات پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انہیں ان کی گرانقدر ملکی خدمات پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
سرتاج عزیزمرحوم کی رسم قل،نگران وزیر خارجہ سمیت اہم شخصیات کی شرکت








