نئی دہلی (ممتازرپورٹ) بھارتی آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے الزام عائد کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے پراکسی گروپس مقامی نوجوانوں کو استعمال کر رہے ہیں تا کہ وہاں عسکریت پسندی کو مقامی رنگ دیا جا سکے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل منوج پانڈے نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ شدت پسند جموں اور پنجاب میں بین الاقوامی سرحد کے ذریعے دراندازی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک نیا رجحان دیکھا جا رہا ہے جس کے تحت پاکستانی پراکسی گروپس مقامی نوجوانوں کے ذریعے عسکریت پسندی کو مقامی رنگ دے رہے ہیں ۔شدت پسند تنظیمیں مقبوضہ علاقے میں غیر مقامیوں ،سیاسی شخصیات اور اقلیتوں کو نشانہ بنا رہی ہیں تاکہ سنسنی پھیلائی جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے ۔
پاکستان کے پراکسی گروپس کشمیر میں مقامی نوجوانوں کو استعمال کر رہے ہیں ، بھارتی آرمی چیف کا الزام
