پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر اکثرو بیشتر سرخیوں میں رہتی ہیں، اداکارہ کی ایک تازہ ترین سوشل میڈیا پوسٹ نے ایک بار پھر اُن کا نام خبروں میں نمایاں کردیا ہے۔
ہانیہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر پوسٹ میں اپنی تصاویر و ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
تصاویر و ویڈیوز دراصل پاکستانی اداکارہ کے شمالی علاقہ جات کے دورے سے ہیں جس میں اداکارہ موسم کا لطف اٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اسی پوسٹ میں ہانیہ عامر نے سب کو حیران اور دنگ کرنے والی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں ان کے ہانیہ ساتھ ایک شخص بھی موجود ہے جس کا چہرہ واضح نہیں ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی جانے والی تصاویرمیں نامعلوم شخص کو کبھی اداکارہ کا ہاتھ تو کبھی چہرے کو چھوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ہانیہ عامر نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے معنی خیز کیپشن میں لکھا، ’دیکھو میرا دماغ دھندلا ہے، تو کٹی ڈور، ہے لونڈا کریزی، گمراہ ہوں، تیری آنکھوں کا خمار‘۔
اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں کا طوفان اُمڈ آیا۔ صارفین اس نامعلوم شخص سے متعلق جاننے کیلئے خاصا بے چین ہیں۔
کئی سوشل میڈیا صارفین نے اپنے تبصروں میں جہاں اس شخص سے متعلق سوال کیا تو وہیں اس شخص کو خوش قسمت بھی کہا۔














