facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت کا جنگی جنون،پاکستانی سرحد کے قریب فضائی مشقوں کا اعلان کردیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) جنگی جنون میں مبتلا بھارت 7مارچ کو پاکستان کی سرحد کے قریب پکھران رینج میں فضائی مشقیں کرے گا ۔

بھارتی فضائیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق ان مشقوں میں پہلی بار رافیل طیارہ بھی حصہ لے گا،وزیراعظم نریندر مودی اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔2019کے بعد سے بھارت ہر سال یہ مشقیں کرتا ہے ،مجموعی طور پر اس سال مشقوں میں 148طیارے حصہ لیں گے ۔بھارتی فضائیہ کے عہدیدار کے مطابق ان میں 109لڑاکا طیارے ،7 ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ ،24 ہیلی کاپٹر شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ مشقوں میں مگ 29،سخوئی30،میراج 2000لڑاکا طیارے بھی حصہ لیں گے ۔