بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سب اپنے ذاتی خرچ پر لندن جارہے ہیں، احسن اقبال نے عمران خان کا دعویٰ جھوٹ قرار دے دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے مںصوبہ بندی اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سب اپنے ذاتی پیسوں سے ٹکٹ خرید کر نوازشریف سے ملنے لندن جار ہے ہیں۔

عمران خان کے جہلم میں خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال نے سوشل میڈیا پر عمران خان کا بیان لکھا اور پھر نیچے وضاحت پیش کی۔

احسن اقبال نے عمران خان کے بیان کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’حقیقت یہ ہے کہ سب اپنے ذاتی پیسوں سے ٹکٹ خرید کر لندن جارہے ہیں جہاں وہ قیام کا بندوبست بھی اپنا اپنا کریں گے‘‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’یہی کافی ہے عمران نیازی تمھیں جھوٹا اور کذاب ثابت کرنے کے لئے- تمھیں تمھارے جھوٹ کی نحوست نے ہی مارا ہے‘۔

واضح رہے کہ عمران خان نے جہلم میں خطاب کے دوران کہا کہ ’یہ سب (کابینہ اراکین) عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے لندن جارہے ہیں جہاں وہ مفرور شخص سے ملاقات کر کے ہدایت لیں گے یہ پاکستان کی توہین ہے‘۔