لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ ہجویری ہاؤس میں قائم پناہ گاہ ختم کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے اسحاق ڈارکے گلبرگ لاہور میں واقع ہجویری ہاؤس میں قائم کی گئی پناہ گاہ ختم کرکے گھر کی صفائی کرادی۔
یاد رہے کہ اسحاق ڈارکےگلبرگ میں واقع ہجویری ہاؤس کو نیلام کرنےکے لیے ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا تھا۔
ضلعی انتظامیہ نے 2020 میں ہجویری ہاؤس کو نیلام کرنے کی کوشش کی تھی لیکن کسی خریدار نےنیلامی حصہ نہیں لیا تھا۔
نیلامی نہ ہونے پر ہجویری ہاؤس کوپناہ گاہ بنادیاگیا تھا تاہم اب ضلعی انتظامیہ نے پناہ ختم کرکے اس کی صفائی ستھرائی کروادی ہے ۔









