اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ میں منعقدہ آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں شریک آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ایشلے گارڈنر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ویمن کرکٹر کا معمول کی پی سی آر ٹیسٹنگ میں کوویڈ 19 پازیٹو آیا ہے۔
ایشلے گارڈنر آئی سی سی اور نیوزی لینڈ گورنمنٹ کی ہیلتھ گائیڈ لائنز کے مطابق کرائسٹ چرچ میں رہیں گی اور 10 روز کی آئسولیشن مکمل کریں گی۔
کرکٹ آسٹریلیا نے مزید بتایا کہ اسکواڈ کے دیگر ارکان کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور اب وہ ہملٹن جائیں گے ۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کا پہلا میچ ہفتے کو انگلینڈ کے خلاف ہے۔