کراچی(Karachi) میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو بآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ قلندرز کی جانب سے حسیب اللہ 33 اور اسامہ میر 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ فخر زمان نے 20، عبداللہ شفیق نے 17 اور سکندر رضا نے 15 رنز اسکور کیے۔
کوئٹہ کی جانب سے جہانداد خان اور عثمان طارق نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جس کے باعث لاہور کی ٹیم بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی۔
مزید پڑھیں:آسٹریلوی ٹیم 15 سال بعد وائٹ بال سیریز کے لیے بنگلادیش کا دورہ کرے گی، شیڈول جاری
جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 135 رنز کا ہدف نہایت آسانی سے 17ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ رائلی روسو 60 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ حسن نواز نے 49 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
اس کامیابی کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوزیشن پوائنٹس ٹیبل پر مزید مستحکم ہوگئی، جبکہ لاہور قلندرز کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔









