کرکٹ آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف وائٹ بال سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت آسٹریلوی ٹیم 15 سال بعد بنگلادیش کا دورہ کرے گی۔
اعلان کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے سیریز کے تمام میچز ڈھاکا میں جبکہ ٹی ٹوئنٹی مقابلے چٹوگرام میں منعقد ہوں گے۔
شیڈول کے مطابق پہلا ون ڈے 9 جون کو ہوگا، دوسرا 11 جون اور تیسرا ون ڈے 14 جون کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں:جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی میچز 17، 19 اور 21 جون کو چٹوگرام اسٹیڈیم میں ہوں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق بنگلادیش کے دورے سے قبل آسٹریلوی ٹیم پاکستان کا بھی دورہ کرے گی، جہاں وہ 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔









