کابل(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیرِ تعلیم اندر سنگھ پرمار کی بہو نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِ تعلیم اندر سنگھ پرمار کی بہو سویتا پرمار نے گزشتہ شام پھانسی کا پھندہ لگا کر خودکشی کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے وقت بھارتی وزیر بھوپال میں موجود تھے جبکہ اُن کے بیٹے شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ واقعے کی وجہ خاندانی مسئلہ بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس کی طرف سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
بھارتی رپورٹس میں بتایا گیا کہ لاش کے پاس سے کوئی خودکشی سے قبل لکھا گیا نوٹ نہیں ملا جبکہ بھارتی وزیر اور متوفی کے شوہر خبر ملتے ہی رہائش گاہ پر پہنچے۔
متوفی کی شناخت سویتا پرمار کے طور پر ہوئی ہے اور اُن کی شادی وزیر کے بیٹے دیوراج پرمار سے تین سال قبل ہوئی تھی۔