بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی ارکان کاحمزہ شہباز کوووٹ دینے کامعاملہ ،میں اسے اوپن اینڈ شٹ کیس نہیں سمجھتا،احمد بلال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹیوڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ ) کے صدر احمدبلال محبوب نے کہاکہ اگر پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی نے اپنے ایم پی ایز کو حالیہ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں پرویز الٰہی کو ووٹ دینے کے لیے کبھی بھی باضابطہ ہدایت جاری نہیں کی

اور اس کی وجہ سے وہ انحراف کا مقدمہ ہار جاتی ہے تو یہ ہماری پارٹیوں کی تنظیم کی حالت اور آئین کے بارے میں ان کی آگاہی کا انتہائی افسوسناک عکاس ہوگا۔انہوں نے کہاکہ میرا خیال تھا کہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے جنہوں نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کے لیے ووٹ دیا تھا

ان کا انحراف ایک کھلا اور بند کیس تھا لیکن جے ٹی گروپ کے وکیل کی یہ دلیل سننے کے بعد کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے کبھی بھی باضابطہ ہدایت جاری نہیں کی کہ کس کو ووٹ دیا جائے، میں اب اسے اوپن اینڈ شٹ کیس نہیں سمجھتا