بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، اورنج لائن منصوبے کی 49 بسیں شہر قائد پہنچ گئیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )اورنج لائن بی آر ٹی منصوبے کی بسیں بحری جہاز کے ذریعے کراچی پہنچ گئیں۔ حکام کے مطابق 49 بسیں لے کر بحری جہاز لی وان کراچی پورٹ کی برتھ 11 پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔ اس ضمن میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین سے کراچی پہنچنے والی بسیں کل جہاز سے بندرگاہ پر منتقل کردی جائیں گی۔ صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات شرجیل انعام میمن نے اس حوالے سے اہل کراچی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ باقی بسیں بھی آئندہ ایک ماہ کے اندر کراچی پہنچ جائیں گی۔