بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کو باور کرائیں کہ وہ غیر جانبدار ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نائب چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ الیکشن کمیشن آنا ہمارا استحقاق ہے،گزشتہ روز الیکشن کمیشن کا فیصلہ آیا،پارٹی کا موقف پیش کرنا میرا فرض تھا،یوسف رضا گیلانی کا کیس پیش کیا جس کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے دے دیا،الیکشن کمیشن نے علی حیدر گیلانی کو ذمہ دار ٹھہرایا،فیصلہ سنایا گیا کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن فوجداری مقدمہ درج کرے،29اپریل کو یہ فیصلہ کیا گیا اور ابھی تک اس پر عملدرآمد نہیں ہوا،یہ فیصلہ میرا نہیں الیکشن کمیشن کا ہے،فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر بحیثیت شہری سوال کرنا میرا حق ہے،20محرف ارکان پرالیکشن کمیشن کےفیصلےپراپیل کاحق رکھتےہیں،الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کو باور کرائیں کہ وہ غیر جانبدار ہے،ہم کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک کی توقع نہیں کرتے،تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں رویہ رکھا جائے۔