بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزارت داخلہ کا 2 شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ایمنسٹی لانے کا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزارت داخلہ نے2شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ایمنسٹی لانے کا اعلان کر دیا ۔  ملک بھر میں  38 ہزار سے زائد افراد کے پاس 2شناختی کارڈ اور پاسپورٹ موجود ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  2 پاسپورٹ اور شناختی کارڈ رکھنے والے افراد نے نادرا حکام کی ملی بھگت سے جعلسازی کی ،  ان افراد نے جعلسازی سے 2سٹیزن شپ نمبر بھی حاسل کر رکھے ہیں  ، ان  افراد کو ایک شناختی کارڈ اور ایک پاسپورٹ بنانے کی اجازت دی جا رہی ہے ۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق  2 شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے پر3 سال سزا ہو سکتی ہے ، ایمنسٹی کی سہولت مجرموں کو حاصل نہیں ہوگی ۔