بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چوہدری شجاعت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنرنے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، چوہدری شافع حسین شریک تھے، برطانوی ہائی کمیشن کے نمائندے ایلکس بالنگر، سیاسی مشیر برطانوی ہائی کمیشن لاہور آفس طلال رضا اور منتہیٰ اشرف بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، برطانوی ہائی کمشنر نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے چوہدری شجاعت حسین کی مکمل صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔