بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان میں مبینہ سازش سے حکومت تبدیلی کی گونج امریکی ایوان تک پہنچ گئی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں رجیم چینج کی گونج امریکی ایوان تک پہنچ گئی ، دھمکی آمیز خط کا معاملہ امریکی کانگریس میں اٹھائے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں عمران خان کی حکومت کی تبدیلی میں مبینہ امریکی سازش اور دھمکی آمیز خط کے معاملے پر امریکی رکن کانگریس نے بھی آواز بلند کردی اور یہ معاملہ امریکی کانگریس میں اٹھائے جانے کا امکان ہے۔رکن کانگریس بیری لاؤڈر نے پاکستان میں حکومتی تبدیلی کے حوالے سے بائیڈن انتظامیہ پر لگائے جانے والے الزامات پر کہا کہ پاکستان میں رجیم چینج میں بائیڈن انتظامیہ کا کردار کا الزام باعث تشویش ہے۔ بیری لاؤڈر نے کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا اور عمران خان کہتے ہیں کہ انہیں ہٹانے کیلیے امریکی سازش ہوئی ان کے اس الزام پر تشویش ہے۔امریکی رکن کانگریس نے اپنے خط میں مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے قریبی تعلقات ہیں وہ امریکا کا جنوبی ایشیا میں اسٹریٹیجک اور فوجی شراکت دار ہے اس لیے بدلتی صورتحال پر ہر لمحے نظر ہے۔بیری لاؤڈر نے یہ بھی کہا کہ سابق صدر ٹرمپ اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان قریبی دوست ہیں اور مشترکہ مفادات کیلئے کام کرتے رہیں گے۔