بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  فوج کو سیاست میں گھسیٹا جائےنہ آرمی چیف کے عہدے کو متنازع بنایا جائے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل بابرافتخار نے ایک بارپھر واضح کیا ہے کہ فوج کا موجودہ سیاسی صورت حال میں کوئی عمل دخل نہیں ہے ،کچھ روز سے سیاسی لیڈرشپ کے بیانات انتہائی غیر مناسب ہیں، بارہادرخواست کی ہے کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میجرجنرل بابرافتخار نے کہاکہ ہمارے سکیورٹی چیلنج بہت زیادہ ہیں اور افواج پاکستان انتہائی اہم ذمہ داریاں انجام دی رہیں ،فوج کی قیادت کی پوری توجہ اپنی ذمہ داریوں پر ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت جو بھی سیاسی صورت ہے اس میں ہمارا کوئی عمل دخل لہذا خواہ سیاستدان ہو یا میڈیافوج کو سیاسی گفتگو سے دور رکھیں۔انہوں نے کہاکہ آرمی چیف ایک بہت اہم عہدہ ہے اور اس پر تقرری کا طریقہ کار آئین اور قانون میں وضع کردیاگیا ہے ،جب آرمی چیف کی تقرری کا وقت آئے گا ،آئین وقانون کے مطابق ہو جائے گی ،آرمی چیف کی تقرری کو بلاوجہ موضوع بحث بنانا اس عہدے کو متنازع بنانے کی کوشش ہے جونہ تو ملک اور نہ ہی ادارے کے مفاد میں ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہاکہ ہم بہت عرصے سے واضح کررہے ہیں کہ فوج کا سیاست سے کوئی لینادینا نہیں ہے،ہم نے واضح طور پراس عملدرآمد بھی کرکے دکھایا ہے، ضمنی الیکشن او ربلدیاتی الیکشن کو دکھا جائے، ہم نے واضح طور پر فوج کو اس سے دور رکھا ۔انہوں نے کہاکہ فوج کو کسی بھی سیاسی معاملے میں مداخلت کی دعوت دینا انتہائی غیر مناسب ہے۔انہوں نے کہاکہ فوج پاکستان کے عوام کی حفاظت پر کسی طور پر آنچ نہیں آنیں دیں گے۔