اٹک(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہا ہے کہ دو بھائی ہیں ایک فوج کو گالی دیتا ہے دوسرا بوٹ پالش کرتا ہے ، یہ قیامت کی نشانی ہے کہ آصف علی زرداری نیب کی اصلاح کر رہے ہیں۔اٹک میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکی فوج سے زیادہ پاکستان فوج کے جوانوں نے شہادت دی ہیں، ہمارے 80 ہزار لوگ امریکا کی جنگ میں قربان ہوئے۔انہوں نے کہا کہ مشرف کو امریکا سے حکم آیا جنگ میں شامل نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے، بدقسمتی سے ہمارے اُس وقت کے سربراہ نے گھٹنے ٹیک دیے۔عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد میں نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ میرے ساتھ اس جنگ میں شرکت کریں، یہ وقت حقیقی آزادی کی جنگ کا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتدارسنبھالا تو 20ارب خسارہ ورثےمیں ملا،ان لوگوں نے ادارے تباہ کیےاورملک لوٹا،ہم نے گروتھ میں اضافہ اورریکارڈٹیکس اکٹھا کیا۔عمران خان نے کہا کہ آج پاکستان کا روپیہ تیزی سے گررہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف کے خلاف 24 ارب روپےکے کیسزہیں،ایف آئی اےنےشہبازشریف پرکیسزبنائےاب ختم کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قیامت کی نشانی ہے زرداری نیب اصلاحات لائےگا،ملک لوٹنےوالے اپنےکیسزخود ختم کررہے ہیں،وزیرداخلہ راناثنااللہ نے 18 افراد کو قتل کیاہے۔چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ وقت حقیقی آزادی کی جنگ کا ہے،جیل جانے اور مرنے سے نہیں ڈرتا لیکن سمجھوتا کسی صورت نہیں کروں گا۔
مرنے اور جیل جانے سے نہیں ڈرتا، سمجھوتا نہیں کروں گا،عمران خان








