facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات روکنے کے حکم میں 8 مارچ تک توسیع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات روکنے کے حکم میں 8 مارچ تک توسیع کردی گئی۔ سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر آئندہ سماعت آٹھ مارچ ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے احکامات جاری کئے۔

آرڈیننس کو باقاعدہ لاء بنانے کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے سامنے رکھ دیا گیا ہے،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسسٹنٹ اٹارنی جنر ل بلدیاتی الیکشن پراسس آگے بڑھانے میں وفاقی حکومت تعاون نہیں کر رہی،عدالت نے کہا کہ آپ یہ کہہ رہے ہیں وفاقی حکومت بلدیاتی الیکشن میں دلچسپی نہیں رکھتی، الیکشن کمیشن ایکٹ کے تحت بلدیاتی انتخابات سے متعلق وہ اپنا کام کر سکتا ہے۔

وکیل الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ سارے اداروں کو جب بلایا جاتا ہے تو زیادہ تر دستیاب ہی نہیں ہوتے،سرکاری اداروں کے تعاون نا کرنے کی وجہ سے ہم توہین عدالت شروع کرنے لگے تھے، وفاقی حکومت ہمیں نقشے اور ڈیٹا بھی نہیں دے رہا تھا پھر ہم نے خود ہی کام کیا، عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دے رکھا ہے، عدالت نے مزید کہا کہ سیکریٹری داخلہ اور چیف کمشنر اپنی زمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 فروری تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین
کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہو گا اور کشمیری عوام کی مرضی اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیف
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنازعہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان ہر محاذ پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا،یوسف رضاگیلانی
مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے،ایاز صادق
پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا: عطاءاللہ تارڑ
کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کیلئے مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا یوم ِیکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام
ملک بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے
پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام