اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لند ن میں مسلم لیگ ن نے کے قائدنواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے اعلیٰ سطح اجلاسو ں میں اصولی طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہےکہ آئندہ انتخابات کے لئے نگران حکومت نہیں بنائے جائے گی بلکہ یہی حکومت شہباز شر یف کی سربراہی میں الیکشن کروائی گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہےکہ موجودہ حکومت ہی اگلا الیکشن منعقد کروائےگی،نگران سیٹ اپ لانے کے بجائے سارے اختیار ات الیکشن کمیشن کو دیئے جائیں گے اور موجودہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے اختیارات محدود کردیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لند ن میں نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاسوں کے تمام فیصلوں سے وزیرعظم شہباز شریف پاکستا ن پہنچتے ہی اپنی تمام اتحادیوں کواس بارے میں آگاہ کردیں گے ،ان سے بھی منظور ی حاصل کریںگے ۔
نگران سیٹ اپ لانے کے بجائے موجودہ حکومت ہی اگلا الیکشن کراوئے گی، لند ن سے بڑی خبر








