اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امپورٹڈ حکومت کی جانب سے انتخابی اصلاحات کی آڑ میں سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی تیاریاں ،کپتان نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر نہایت کڑا پہرہ دینے کا فیصلہ کرلیااس حوالے سےچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تحریک انصاف کی اعلیٰ سطحی انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اہم ترین اجلاس طلب کرلیا
،اجلاس آج سہ پہر چیئرمین سیکرٹریٹ میں ہوگا ،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیاسیل کےمطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں سازش سے مسلط ہونے والی امپورٹڈ حکومت کے حقیقی عزائم و حکمت عملی کا تجزیہ کیا جائے گا ،سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کے مکمل دفاع کی حکمتِ عملی بھی مرتب کی جائے گی
جبکہ امپورٹڈ سرکار کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر کسی قسم کے ڈاکے کو ناکام بنانے کیلئے قانون و قواعد کا بھی مفصل جائزہ لیا جائے گا،سینئر مرکزی قائدین اور قانونی ماہرین اجلاس میں شرکت کریں گے









