facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کیا کبھی عشق کیا؟ اینکرکے سوال پر رضوان کا دلچسپ اعتراف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں کیا جاتا ہے لیکن کرکٹ کے میدان سے ہٹ کر بھی ان کی ذاتی زندگی سے متعلق کچھ دلچسپ چیزیں  سوشل میڈیا پر سامنے آتی  رہتی ہیں۔

رضوان کی سوشل میڈیا انگیجمنٹ پر بات کی جائے تو اس بات کا اعتراف وہ خود کرچکے ہیں کہ انہیں سوشل میڈیا سے متعلق زیادہ آگہی نہیں، ان کے پاس واٹس ایپ کے علاوہ کوئی ایسا اکاؤنٹ نہیں جسے سے وہ خود دیکھتے ہوں جب کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ان کے بھائی چلاتے ہیں اس کے علاوہ ان کا کوئی اپنا اکاؤنٹ نہیں۔

اب سوشل میڈیا پر رضوان کا ایک ویڈیو انٹرویو کا کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے لو میرج سے متعلق انکشاف کیا۔

انٹرویو میں میزبان نے رضوان سے سوال کیا کہ کیا کبھی انہیں عشق ہوا ؟اس کے جواب میں رضوان نے مسکراتے ہوئے اعتراف کیا کہ ان کی محبت  کی شادی ہے۔

دوسری جانب رضوان کی شادی اور اہلیہ سے متعلق تصاویر اب تک منظر عام پر نہیں آئیں   ہیں تاہم سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات زیرگردش ہیں کہ رضوان کی دو بیٹیاں  ہیں۔