بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حمزہ شہبازنے مہنگائی سے پریشان عوام کو سہولت دینے کیلئے بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہاہے کہ مہنگائی کی جو بھی وجہ ہو ، پریشان عوام کو ریلیف دیناہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری صنعت نے اشیاءضروریہ کی قیمتوں سے متعلق بریفنگ دی ، وزیراعلیٰ نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت دی ، جبکہ حمزہ شہباز نے خود اضلاع کے سرپرائز وزٹ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔

وزیراعلیٰ آس میں چیف منسٹر پرائس کنٹرول سیل قائم کرنے کا اعلان کر دیا گیاہے ، حمزہ شہباز کا کہناتھا کہ پنجاب میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کر دیا گیا ، عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقرر ہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے ، آٹے اور چینی کی ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائے گی ،، مہنگائی کی جوبھی وجہ ہو، پریشان عوام کو ریلیف دینا ہے ۔