بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف آج لند ن سےیو اے ای صدر کی وفات پر اظہارتعزیت کے لئےروانہ ہونگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لند ن دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف آج متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النھیان کی وفات پر تعزیت کے لئےآج یو اے ای جائیں گےاور کل اتوار کے دن مرحوم صدر کی وفات پراظہار تعزیت کریں گے۔ تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے یواے ا ی صدر کے وفات کے بعد لندن سے متحدہ عرب امارات جانے کا فیصلہ کیا ہے ،جہاں شہباز شریف متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام سے اظہار افسوس کریں گے۔ وزیراعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے عظیم دوست شیخ زیدکی وفات کے بعد شیخ خلیفہ بن زیدنے اپنے والد کے مشن کو قابلیت سے آگے بڑھایا۔ شہبا زشریف نے کہا کہ شیخ زید نے یواے ای کی فیڈریشن کی بنیاد رکھی تھی، انہوں نے اس فیڈریشن کو مزید مضبوط کیا اورمثالی ترقی دی۔پچاس سال کی مسلسل محنت سے شیخ خلیفہ نے یواے ای کے لئے اپنے والد کے ترقیاتی وژن کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کیا۔شیخ خلیفہ مرحوم نے اپنے دور میں مشاورت کو اپنی قوت بنایا، وہ عوام سے رابطے میں رہتے تھے،وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور زیرک شخصیت تھے جنہوں نے اپنے اقتدار کو ملک اور عوام کی خدمت کے لئے وقف رکھا۔شیخ زید کی طرح شیخ خلیفہ بن زید النھیان کی وفات امت مسلمہ کا ایک بڑا نقصان ہے،وزیراعظم نے مرحوم کی بلندی درجات اور یواے ای کی حکومت اور عوام کے لئے صبرجمیل کی دعاکی۔