اسلام آباد ( نیوزڈیسک) معروف صحافی سید فہد حسین کو وزیر اعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا۔وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے: “وزیراعظم نے رولز آف بزنس 1973 کے قاعدہ 4(6) کے مطابق سید فہد حسین کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے مطابق سید فہد حسین کو وفاقی وزیر کا درجہ دیا جائے گا۔
.jpg)









