پاکستانی معروف گلوکار ابرارالحق نے عام انتخابات 2024ء سے متعلق پھیلی غلط فہمیوں پر پیغام جاری کیا ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے منحرف رکن، نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار ابرارالحق نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر انتخابات سے متعلق پیغام جاری کیا ہے۔
ابرارالحق نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ’میں الیکشن 2024ء نہیں لڑ رہا ہوں، میں اپنے کاغذات بروقت واپس نہیں لے سکا‘۔
I am not contesting election 2024. I couldn’t withdraw my documents in time therefore I thought it is appropriate to give a public message as even a single vote counts . May Allah swt bless Pakistan and Pakistanis.
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) February 6, 2024
وہ الیکشن میں حصہ لینے کے بجائے ووٹ کاسٹ کرنا مناسب سمجھتے ہیں، انہوں نے اپنے اس پیغام کے آخر میں لکھا کہ ’اللّٰہ پاکستان اور پاکستانیوں کا حامی و ناصر ہو۔‘
یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کے پُرتشدد، افسوس ناک واقعات کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکڑوں اراکین نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا، ان میں ابرارالحق بھی شامل تھے۔









