بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کوانتشارپھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے ،عطاتارڑ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء عطاتارڑ نے کہاکہ پی ٹی آئی سیالکوٹ میں چرچ کی زمین پرجلسہ کرناچاہتی ہے، چرچ کی زمین پرجلسہ کرنےکی اجازت نہیں دیں گے، پی ٹی آئی والےسیالکوٹ اسٹیڈیم میں جلسہ کیوں نہیں کرتے؟

سیالکوٹ میں مذہبی بنیادپرانتشارپھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے ،متبادل مقامات موجود ہیں وہاں جلسہ کریں ،جن لوگوں نے مسجد نبوی ؐ کی حرمت کاخیال نہیں رکھاان سے کیاتوقع کرسکتے ہیں اگرا نہوں نے قانون کوہاتھ میں لینے کی کوشش کی توقانون حرکت میں آئیگا،ہفتہ کولاہورمیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاکہ ایف آئی اے کی کارروائی پرفواد چوہدری کومروڑ اٹھ رہےہیں،

انہوں نےکہاکہ عمران خا ن نے لوگوں کی توجہ چورچور کی طرف لگائی اورملک کودونوں ہاتھوں سےلوٹا،آپ سیالکوٹ میں کسی بھی جگہ جلسہ کرلیں ہم اجازت دینے کے لیے تیارہیں ،اگر ن لیگ اعلان کردے کہ بنی گالہ میں جلسہ کریں گے توکیاآپ اجازت دیں گے ،سیالکوٹ اسٹیڈیم میں جلسہ کریں کوئی نہیں روکے گا،پی ٹی آئی کوانتشارپھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے