facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

38حکومتی ارکان کی حمایت حاصل ہے، پاکستان مسلم ن کے رہنما کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا معاملہ،پاکستان مسلم لیگ ن نے حکومت کے 38ارکان قومی اسمبلی کی حمایت ہونے کا دعویٰ کرلیا۔

زرا ئع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے 38ارکان کی لسٹ مرتب کر کے پارٹی قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کو بھجوا دی ۔
زرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف نے دس ارکان اسمبلی کو آئندہ الیکشن میں پارٹی ٹکٹ دینے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے ۔ ن لیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ مجموعی طور پر حکومت کے سولہ ارکان قومی اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں ۔

سینئر لیگی رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم خیال حکومتی ارکان کو تین فیز میں تقسیم کر دیا ، پہلے فیز میں ان کو ارکان کو رکھا گیا ہے جو حکومتی پالیسوں سے دلبرداشتہ ہو گئے ہیں ، دوسرے فیز میں وہ ارکان شامل ہیں جو حکومت کا ساتھ چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں ، تیسرے وہ ارکان ہیں جو دیکھ رہے ہیں کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے تب فیصلہ کرے گے۔