بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مفتاح میاں، خوشی ہے آپ نے کامیاب پاکستان پروگرام کو سراہا، شوکت ترین

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ٞ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کامیاب پاکستان پروگرام کی تعریف کرنے پروزیرخزانہ کومفتاح اسماعیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتاح میاں مجھے خوشی ہے کہ آپ نے ہمارے جدید کامیاب پاکستان پروگرام کو سراہا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں شوکت ترین نے کہا کہ مفتاح میاں مجھے خوشی ہے کہ آپ نے ہمارے جدید کامیاب پاکستان پروگرام کو سراہا۔ مارچ میں 7.5 بلین روپے کا قرضہ لیا اور آنے والے مہینوں میں اس میں اضافہ کرنے کا منصوبہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب صحیح کام کریں اور پاکستان کے غریب عوام کے لیے اس کا ساتھ دیں۔